ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: قاضی جماعت المسلمین مولانا عبدالرب ندوی کے ہاتھوں مدینہ کالونی منیٰ روڈ پر مسجد صحابہ کا سنگ بنیاد

بھٹکل: قاضی جماعت المسلمین مولانا عبدالرب ندوی کے ہاتھوں مدینہ کالونی منیٰ روڈ پر مسجد صحابہ کا سنگ بنیاد

Thu, 08 Apr 2021 17:51:41    S.O. News Service

بھٹکل  8 اپریل (ایس او نیوز) مدینہ کالونی، کڑی مشین کے قریب واقع منیٰ روڈ  فرسٹ کراس پر  آج جمعرات صبح  مسجد صحابہ کا  سنگ بنیاد قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالرب خطیبی ندوی کے ہاتھوں اور ان کی دعاوں سے  رکھا گیا۔ اس موقع پر جماعت المسلمین کے جنرل سکریٹری مولانا طلحہ رکن الدین ندوی، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے جنرل سکریٹری عُمیر رکن الدین، فیڈریشن کے سابق صدر مولانا انصار خطیب مدنی،  مولانا  ایس ایم عرفان ندوی سمیت علاقہ کے کئی دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

مکمل مسلم آبادی والے اس  علاقہ میں قریب پچاس مکانات ہیں، مسجد  دور ہونے کی وجہ سے  لوگوں کو نماز جانے میں  دشواری پیش آرہی تھی، علاقہ  میں ہی اب مسجد تعمیر ہونے سے  اطراف کے  عوام  کو بھی   اب راحت ملے گی ۔


Share: